پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

شائع May 20, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینیں 2 جون سے 4 جون کے درمیان مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی۔

ترجمان ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلی خصوصی ٹرین 2 جون کو کراچی کینٹ سے دوپہر 1 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی جب کہ دوسری خصوصی ٹرین 3 جون کو کوئٹہ سے صبح 10 بجے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔

تیسری خصوصی ٹرین 3 جون کو لاہور سے شام 5 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی اور چوتھی خصوصی ٹرین 3 جون کو کراچی سٹی سے رات 8 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

اسی طرح، پانچویں خصوصی ٹرین 4 جون کو کراچی کینٹ سے رات 8 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ پہلی، دوسری اور چوتھی ٹرینوں کے لیے کوچز ورکشاپس سے فراہم کی جائیں گی جب کہ تیسری اور پانچویں ٹرینوں کے لیے پہلے سے دستیاب عید اسپیشل ٹرینوں کی ریک استعمال کی جائے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ خصوصی اقدام عوام کی سہولت، رش میں کمی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، پاکستان ریلوے عید کے موقع پر اپنے صارفین کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025