پاکستان میں عیدالاضحٰی کب ہوگی، سپارکو نے تاریخ بتا دی

شائع May 22, 2025
پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عیدالاضحیٰ منائی جائے گی
— فائل فوٹو:
پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عیدالاضحیٰ منائی جائے گی — فائل فوٹو:

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیشگوئی کی ہے کہ 7 جون 2025 ( بروز ہفتہ) کو پاکستان میں ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ ہوسکتی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے، سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ذی الحج کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 08 بج کر 02 منٹ پر ہوگی۔

سپارکو کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، 27 مئی کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم ذی الحج 29 مئی 2025 کو ہونے کی توقع ہے، ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت کمیٹی کرنے کی مجاز ہے، اور ملک میں عیدالاضحیٰ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی منائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025