• KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C
  • KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C

پی آئی اے کا لاہور سے بھی پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

شائع May 22, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پی آئی اے نے اپنے فضائی آپریشن میں مزید توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے بھی پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا، لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز18 جون کو اڑان بھرے گی۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق لاہور سے پیرس کے لیے ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔

پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، پی آئی اےبہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازیں شروع کرے گی۔

یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ساڑھے 4 سال بعد قومی ایئر لائن پرعائد پابندیاں ہٹنے کے بعد رواں سال 10 جنوری کو پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوئی تھی۔

اسلام آباد سے پرواز نمبر پی کے 749 میں سوار 323 مسافر پیرس پہنچے تھے، اسلام آباد سے پیرس کے لیے طویل عرصے بعد پرواز دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوئی تھی، مسافروں نے طویل عرصے بعد پاکستان سے براہ راست یورپ پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025