ملک بھر میں آج سونا سستا ہو گیا
ملک بھر میں آج سونے کی قیمت ایک ہزار 900 روپے کمی سے 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 900 روپے تنزلی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 629 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے کا ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 73 ہزار 107 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 38 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 428 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 33 روپے تنزلی سے 2 ہزار 938 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہو کر 3 ہزار 291 ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 6 ہزار 600 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہو گیا تھا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 5 ہزار 659 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے میں فروخت ہوا تھا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 188 روپے اضافے سے 2 لاکھ 74 ہزار 601 روپے تک جا پہنچی تھی۔