میئر کراچی نے واٹر بورڈ میں پانی چوری پر انکوائری کا مطالبہ کردیا
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر بورڈ میں پانی چوری پر انکوائری کا مطالبہ کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو واٹر بورڈ انکوائری کے لیے خط لکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پانی چوری پر واٹر بورڈ کے دو اعلیٰ افسران پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں، انجینئر احسن اللہ شیخ اور ایس ایم احسن کو معطل کیا گیا تھا۔
میئر کراچی نے واٹر بورڈ کیس پر چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم سے بھی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مرتضیٰ وہاب نے مکمل تحقیقات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پانی چوری روکنے کے لیے مؤثر کارروائی کی اشد ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ واٹر بورڈ میں انسپکشن میں غفلت، بدعنوانی اور نگرانی میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف ہوا۔