• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C

’جنوبی ایشیائی مسلمان اداکاروں کو اپنی پہچان پر فخر ہونا چاہیے‘، فرحان طاہر

شائع May 25, 2025
فرحان طاہر نے مشورہ دیا کہ نوجوان اداکار ایسے کردار ادا نہ کریں، جو شخصیت کو مسخ کرتے ہوں
—فائل فوٹو:
فرحان طاہر نے مشورہ دیا کہ نوجوان اداکار ایسے کردار ادا نہ کریں، جو شخصیت کو مسخ کرتے ہوں —فائل فوٹو:

ہالی ووڈ میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر نے جنوبی ایشیائی اور مسلمان شناخت کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی شناخت کو کمزوری کے بجائے انفرادیت کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

فرحان طاہر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں بتایا کہ جب انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا تو جنوبی ایشیائی اور مسلمان اداکاروں کے لیے اچھے کرداروں کی کمی تھی۔

انہوں نے تھیٹر کی طرف رخ کیا تاکہ شیکسپیئر جیسے چیلنجنگ کردار ادا کر سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔

فرحان طاہر نے کہا کہ میں اپنی جلد کا رنگ یا عقیدہ نہیں بدل سکتا، لیکن میں اپنی تربیت اور مہارتوں پر کام کرسکتا ہوں۔

انہوں نے ان خصوصیات کو اپنی انفرادیت قرار دیا اور انہیں کمزوری کے بجائے طاقت کے طور پر اپنانے کی تلقین کی۔

فرحان طاہر نے فلم ”آئرن مین“ میں اپنے کردار ”رضا“ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پروڈکشن ٹیم کے ساتھ مل کر کردار کو مذہبی رنگ دینے سے گریز کیا۔

اداکار کے مطابق انہوں نے مختلف زبانوں کا استعمال کیا تاکہ کردار کو کسی خاص قوم یا مذہب سے منسلک نہ کیا جائے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ایک عالمی دنیا میں رہتے ہیں اور ہمیں اپنی کہانیوں کو خود بیان کرنا چاہیے تاکہ دنیا ہماری اصل شناخت سے واقف ہو۔

مزید برآں انہوں نے نوجوان اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے کرداروں سے گریز کریں جو ان کی شناخت کو مسخ کرتے ہیں اور اپنی انفرادیت پر فخر کریں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025