نیلم منیر کی شادی سے متعلق 10 سال پہلے کی گئی پیش گوئی سچ ثابت

شائع May 26, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جنوری 2025 میں خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے حوالے سے تقریبا 10 سال ٹی وی پروگرام میں کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔

نیلم منیر نے اپنی شادی کے حوالے سے کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہونے پر رد عمل بھی دے دیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں ’اے آر وائے نیوز‘ کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی، جہاں ان کی شادی کے بعد اور شادی سے پہلی کی زندگی پر بھی مختصر بات کی گئی۔

پروگرام کے دوران میزبان وسیم بادامی نے نیلم منیر کو یاد دلایا کہ وہ 2016 میں ان کے پروگرام میں شریک ہوئی تھیں، جب ان کے پروگرام میں موجود ایک نجومی نے ان کی شادی سے متعلق پیش گوئی کی تھی۔

بعد ازاں پروگرام میں 2016 کے پروگرام کا کلپ بھی نشر کیا گیا، جس میں مرحوم عمر شریف بھی موجود تھے۔

سال 2016 میں عمر شریف نے نیلم منیر کی موجودگی میں پروگرام میں موجود ستاروں کے حال بتانے والے شخص سے پوچھا تھا کہ اداکارہ کی شادی کب ہوگی؟

عمر شریف کے پوچھنے پر ستاروں کے حال بتانے والے شخص نے بتایا تھا کہ انہیں نیلم منیر کی شادی کسی عرب ملک میں ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ممکنہ طور پر نیلم منیر کی شادی عرب امارات، دبئی یا کسی دوسرے ملک میں عرب شخص سے ہونے کی امید ہے۔

ستاروں کے حال بتانے والے شخص نے کہا تھا کہ نیلم منیر کی جس سے شادی ہوگی، وہ عرب ملک کا شہری بھی ہوسکتا ہے یا پھر وہ پاکستانی نژاد بھی ہوسکتا ہے۔

اس وقت نجومی کی بات پر نیلم منیر نے رد عمل دیا تھا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں، وہ پاکستان نہیں چھوڑیں گی، ان کا کسی عرب میں شادی کرنے کا کوئی ارادہ ہی نہیں۔

نیلم منیر نے اب مذکورہ 10 سال پرانا ٹی وی کلپ دیکھ کر اس پر رد عمل بھی دیا اور نجومی کی تعریفیں کرنے کے بجائے کہا کہ ستاروں کے حال بتانے والے شخص نے اس وقت ’تُکا‘ مارا تھا جو درست ثابت ہوا۔

نیلم منیر نے ستاروں کے حال بتانے والے شخص کی 10 سال پرانی کہی گئی بات کو سچ ماننے سے انکار کیا اور کہا کہ ان کی شادی اتفاق سے دبئی میں ہوئی۔

خیال رہے کہ نیلم منیر نے جنوری 2025 میں پاکستانی نژاد دبئی کے کاروباری شخص راشد خان سے شادی کی تھی۔

شادی کے بعد اداکارہ اسکرین سے دور ہیں جب کہ ان کے شوبز چھوڑنے کی چہ مگوئیاں بھی پھیلیں تھیں، جس پر نیلم منیر نے واضح کیا تھا کہ ان کا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025