• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C

دو روز سے جاری اضافے کے بعد آج سونا سستا ہو گیا

شائع May 26, 2025
— فوٹو: اے آئی
— فوٹو: اے آئی

ملک بھر میں مسلسل دو روز سے جاری اضافے کے بعد آج سونا سستا ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط خالص سونا 2 ہزار 600 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 228 روپے تنزلی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 354 روپے ہوگئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا سستا ہو کر 2 لاکھ 76 ہزار 251 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3 ہزار 508 روپے اور 3 ہزار 7 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 331 ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ 24 مئی (بروز ہفتہ) 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت 3 ہزار 100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے ہو گئی تھی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 658 روپے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے تک جاپہنچا تھا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 437 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 78 ہزار 294 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025