• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

سید محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن صدر منتخب

شائع May 27, 2025
— فائل فوٹو : سوشل میڈیا
— فائل فوٹو : سوشل میڈیا

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سابق ڈیولپمنٹ آفیسر محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں پی ایف ایف ایلکٹورل کانگریس ہوئی جس میں صدر کی نشست پر مقابلہ محسن گیلانی نے جیت لیا۔

محسن گیلانی نے پی ایف ایف انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 13 ووٹ لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلی۔

انتخابات میں سید محسن گیلانی کے مقابلے پر کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب کے طحہ علی زئی تھے جنھوں نے 11 ووٹ حاصل کیے جب کہ محسن گیلانی کو 13 ووٹ ملے، کل ووٹرز کی تعداد 24 تھی۔

الیکشن میں کامیابی کے بعد محسن گیلانی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر منتخب ہو گئے، وہ پی ایف ایف کے 17 ویں منتخب صدر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025