• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

پرانی دشمنی پر فائرنگ سے پشاور میں 3 افراد، ڈیرہ غازی خان میں پولیس کانسٹیبل سمیت 2 بھائی قتل

شائع May 29, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پشاور کے تھانہ تہکال کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، پولیس نے دونوں واقعات کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ تہکال کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تاہم پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی پرانی دشمنی واقعے کی وجہ قرار دی جارہی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جائے وقوع سے گولیوں کے خالی خول و دیگر شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

دریں اثنا، ڈیرہ غازی خان میں شاہ صدرالدین کے علاقے میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سمیت دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل یٰسین اور اس کا بھائی عظمت دعوت میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ لاشیں ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025