• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

نیپرا نے کراچی میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی شکایات پر نوٹس لے لیا

شائع May 29, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی شکایات پر نوٹس لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کو کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کئی علاقوں میں بجلی کی بندش 12گھنٹے سے تجاوز کر گئی لوڈ شیڈنگ کی انفرادی شکایات ڈھائی سے 3 گھنٹے کی بندش کی ہیں۔

نیپرا کے مطابق شدید گرمی کی لہر میں طویل لوڈشیڈنگ شہریوں کے لیے مشکل بن گئی ہے، لوڈشیڈنگ سے تجارتی سرگرمیوں اور معیشت پربھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025