اسلامی نظریاتی کونسل کی 16 سال تک کے بچوں پر انٹرنیٹ پر پابندی کی تجویز
اسلامی نظریاتی کونسل نے 16 سال تک کی عمر کے بچوں پر انٹرنیٹ استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دے دی۔
ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا رخ میں گفتگو کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ ملک میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو انٹرنیٹ استعمال نہیں کرنا چاہیے، 16 سال کے بعد بھی بچوں کو وہ چیزیں دیکھنے سے دور رہنا چاہیے، جس کو اگر وہ دیکھیں گے تو وہ دیکھنا گناہ کے زمرے میں آئے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مرد نہیں، عورت ہی عورت کی دشمن ہے، اسلام میں خواتین کو دیئے گئے حقوق میں کہیں نا انصافی نہیں، عورت کو جتنے حقوق اسلام نے دیے ہیں اس سے پہلے اتنے حقوق نہیں تھے۔
علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ عورت مارچ کے شرکا کے بعض مطالبات شریعت کے خلاف ہیں، جو کوئی لڑکی دلہن بن کر کسی گھر میں آتی ہے تو اس کے ساتھ جو سلوک رواں رکھا جاتا ہے وہ سسر کی طرف سے نہیں بلکہ ساس کی طرف سے ہوتا ہے اور وہ بڑھتا جاتا ہے، یہاں تو عورت ہی عورت کی دشمن ہے۔











لائیو ٹی وی