• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

کراچی : موچکو میں ’ہیٹ اسٹروک‘ سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق

شائع May 30, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے موچکو میں ہیٹ اسٹروک سے ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش سول ہسپتال کراچی لائی گئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ تقریباً 15 سال کی عمر کے ایک نامعلوم لڑکے کو موچکو سے مردہ حالت میں سول ہسپتال کراچی لایا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لاش کے حوالے سے ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی، بعدازاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے مطابق بظاہر یہ ’ہیٹ اسٹروک‘ کا کیس تھا۔

بتایا گیا کہ 15 سالہ لڑکا بے گھر تھا جس کی لاش مراد کلمتی گوٹھ کے جنگلاتی علاقے سے ملی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور دن کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کررہا ہے، سمندری ہوائی مکمل معطل ہونے پر محکمہ موسمیات نے ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025