نائیجیریا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 117 تک پہنچ گئی
نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں شدید سیلاب سے ہزاروں گھر تباہ ہوئے اور کم از کم 117 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ریاست نائیجر کے ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم حسینی نے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے میں آج اموات کی تعداد بہت زیادہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شمالی وسطی ریاست میں دو کمیونٹیز میں تقریباً 3 ہزار مکانات زیر آب آگئے۔
نائیجیریا میں اپریل میں شروع ہونے والے برساتی موسم میں سیلاب کا خطرہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ 2022 میں نائیجیریا میں بدترین سیلاب آیا تھا، جس میں 600 سے زائد افراد ہلاک، اور تقریباً 14 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے تھے جبکہ 4 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر کھیتی کو تباہ کر دیا۔
ابراہیم حسینی نے کہا کہ نائیجر ریاست میں سیلاب کا واقعہ بدھ کی رات پیش آیا اور جمعرات کی صبح تک جاری رہا، جس میں متعدد لوگ اب بھی پانی میں ہیں۔












لائیو ٹی وی