• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

کراچی: ڈاکو قربانی کے جانور اور رکشہ چھین کر فرار

شائع May 30, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے بندوق کی نوک پر قربانی کے لیے تین بھیڑیں اور رکشہ چھین کر فرار ہوگئے۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق شکایت کنندہ محمد راشد سلیم نے بتایا کہ اس نے تین بھیڑیں خریدی تھیں اور جمعرات کو اپنے چنگچی رکشے میں انہیں لے جا رہا تھا، جب یہ واقعہ پیش آیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان بندوق کی نوک پر جانوروں سمیت رکشہ چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ ملزمان نے متاثرہ شخص سے نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیا۔

ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے عزیزآباد میں جماعت خانے کے قریب ایک بیوپاری سے قربانی کے تین جانور اور رکشہ چھیننے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے پر ایس ایچ او عزیزآباد کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ایک سال کی سروس ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ تین روز کے اندر واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے جانوروں اور رکشے کی بازیابی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025