• KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm
  • KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں 1400 روپے کمی ہوگئی

شائع May 31, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا اور فی تولہ نرخ ایک ہزار 400 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے ہو گئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپوٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ ایک ہزار 400 روپے گر کر 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 200 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 97 ہزار 668 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار ایک سو روپے کمی سے 2 لاکھ 72 ہزار 872 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے گر کر 3 ہزار 456 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 21 روپے تنزلی سے 2 ہزار 962 روپے میں فروخت ہوئی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر تنزلی سے 3 ہزار 288 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے کا ہوگیا تھا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 599 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 98 ہزار 868 روپے ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025