راولپنڈی : بیرون ملک سے آنیوالے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک

شائع June 1, 2025
— فائل فوٹو: آن لائن (لوپ ویب سائٹ)
— فائل فوٹو: آن لائن (لوپ ویب سائٹ)

بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے شہریوں کو جعلی پولیس اہلکار بن کر لوٹنے والے گینگ کے سرغنہ سمیت دو ارکان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

جعلی پولیس اہل کار بن کر بیرون ملک سے واپس آنے والے شہریوں کے ساتھ لوٹ مار میں ملوث جعلی پولیس اہلکار گینگ کا سرغنہ اپنے ایک ساتھی سمیت چونترہ کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے گینگ کی گرفتاری کے لیے ملزمان کا تعاقب کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں گینگ کا سرغنہ اپنے ایک ساتھی سمیت مارا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان بیرون ملک سے وطن واپس آنے والوں کو جعلی پولیس اہلکار بن کر لوٹتے تھے، گینگ ارکان ایئرپورٹ پر آنے والے شہریوں کی ریکی کرتے اور تعاقب کر کے شاہراہوں پر ٹارگٹ کرتے تھے۔

گینگ کے ارکان واردات کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردی بھی استعمال کرتے تھے، مجرموں کا یہ گروہ گزشتہ کئی سالوں سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025