آسٹریلوی ٹیم وائٹ بال سیریز کیلئے آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی
آسٹریلیا نے آئندہ برس وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کے دورہ کی تصدیق کر دی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو افسر ٹاڈ گرین برگ نے صحافیوں سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بہت ضروری ہے، پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے شیڈول کا اہم حصہ ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹاڈ گرین برگ کے مطابق ریڈ بال سیریز کے لیے بھی ہماری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بات چیت جاری ہے، 22-2021 میں کئی سالوں کے بعد پاکستان کا شاندار دورہ کیا، کینگروز کا دورہ پاکستان خطے کی کرکٹ کیلیے ایک تاریخی لمحہ تھا۔
ٹاڈ گرین برگ نے مزید کہا کہ آسٹریلوی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت کے لیے آنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو ہم خوش آمدید کہیں گے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم دنیا بہترین کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کا حصہ بنائیں، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو، اگر ہم پاکستان کے بڑے ناموں کو بی بی ایل میں شامل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ نہ صرف لیگ کے لیے بہترین ہوگا بلکہ یہ فرنچائزز کے لیے بھی شاندار موقع ہوگا اور اہم ایسے مواقع کوخوش آمدید کہیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسرنے دورہ پاکستان کی تصدیق تو کردی، تاہم اس دورے میں مقامات اور حتمی تاریخ کیا ہوں گی اس پر دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ 22-2021 میں میزبان ٹیم نے ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی، مہمان کینگروز نے ٹیسٹ سیریز 0-1 سےجیتنے کے ساتھ ساتھ دورے کے واحد ٹی 20 میچ میں بھی فتح حاصل کی۔












لائیو ٹی وی