• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

عمران خان سے ملاقاتیں نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

شائع June 3, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پیٹرن انچیف عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی کی توہین عدالت درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی کی توہین عدالت درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

قائم مقام چیف سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بنچ سماعت کرے گا جب کہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بنچ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ نیاز اللہ نیازی کی جانب سے 23 مارچ عدالتی آرڈر پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت درخواست دائر کی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025