پینٹ پر اعتماد کا نیا دور، ڈیولکس پاکستان میں اپنا پہلا وارنٹی پروگرام متعارف کر رہا ہے
جب بات گھر کو رنگ کرنے کی ہو، تو معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ صارفین کے ذہن میں یہ سوال ہمیشہ رہتا ہے کہ کیا منتخب کیا گیا رنگ وقت کے ساتھ اپنی اصل شکل اور کارکردگی برقرار رکھے گا؟سب سے اہم بات یہ ہے کہ ظاہری خوبصورتی سے بڑھ کر کیا پینٹ واقعی کمپنی کے دعووں کے مطابق طویل مدت تک اپنی کارکردگی پر پورا اترے گا؟ ایسے کئی خدشات پینٹنگ کے عمل کے دوران گھر کے مالکان کے اعتماد اور ذہنی سکون کو متاثر کرتے ہیں۔ تاہم جب پاکستان میں پینٹ انڈسٹری کی بات کی جائے تو صارفین رنگ اور کارکردگی کے وعدے سنتے آئے ہیں لیکن اب تک کسی بھی کمپنی نے ان دعووں کو وارنٹی کی صورت میں کوئی قابلِ بھروسہ ضمانت فراہم نہیں کی۔
لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔ ایکزونوبل کے برانڈ ڈیولکس نے پاکستان کی پینٹ انڈسٹری میں پہلا ڈیولکس ایشورنس وارنٹی پروگرام لانچ کر دیا ہے، جو گھریلو صارفین کو بیرونی، اندرونی، اور اینامل پینٹس پر 12 سال کی معتبر وارنٹی فراہم کرتا ہے۔
یہ انقلابی پروگرام پاکستان کی پینٹ انڈسٹری میں ایک نیا دور لا رہا ہے، جو بھروسے، بہترین معیار، اور صارفین کی پرسکون تسلی پر مبنی ہے۔ جہاں عام طور پر وارنٹی صرف الیکٹرانکس یا گاڑیوں جیسے پروڈکٹس کے ساتھ جڑی ہوتی ہے، وہیں ڈیولکس نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ یہ ملک کا پہلا پینٹ برانڈ ہے جو اپنے پینٹس کے معیار اور عمل پر لمبے عرصے تک کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔
ڈیولکس ایشورنس وارنٹی پروگرام کیا ہے؟
ڈیولکس ایشورنس وارنٹی پروگرام آپ کو اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ آپ کا منتخب کردہ پینٹ اپنی کوالٹی اور رنگت کو برقرار رکھے گا اور طویل عرصے تک اعلیٰ کارکردگی پیش کرے گا۔ اس پروگرام کے ذریعے صارفین کو مندرجہ ذیل فوائد ملتے ہیں:
رنگ کی پائیداری: رنگ برسوں تک مدھم نہیں ہوگا اور اپنی چمک برقرار رکھے گا۔
بہترین فنش: ایسی فنش جو آپ کے گھر کو دلکش اور یکساں انداز میں اُجاگر کرتی ہے ۔
دراڑوں اور اُکھڑنے کی ضمانت: پینٹ فلم جو رنگ کو دراڑوں اور اُکھڑنے سے محفوظ رکھتی ہے۔
پانی اور نمی سے حفاظت: پینٹ دیواروں کو نمی اور بارش سے مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔
فنگس اور کائی سے تحفظ: دیواروں کو فنگس اور کائی کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
درست کوریج: ہر لیٹر کے مطابق کوریج وہی ہوگی جو پیک پر درج ہے۔
ڈیجیٹل وارنٹی سرٹیفکیٹ کے حصول سے کلیم کرنے تک کے تمام عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا کر، ڈیولکس نے صارفین کے لیے ایک آسان، سہل اور شفاف تجربہ یقینی بنایا ہے۔
اس کی اہمیت کیا ہے؟
پاکستان کا موسم — جو شدید گرمیوں سے لے کر مون سون کی بارشوں تک مسلسل تبدیل ہوتا رہتا ہے — وقت کے ساتھ دیواروں پر لگائے گئے پینٹ کے لیے کافی مشکلات پیدا کرتا ہے۔ گھر کا رنگ و روغن مکمل ہونے کے چند سال بعد ہی، اکثر گھریلو مالک دیواروں کے رنگ کے ماند پڑنے، جھڑنے یا داغ دار ہونے کو قسمت کا لکھا سمجھ کر قبول کر لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیولکس ایشورنس وارنٹی پروگرام ایک انقلابی قدم ہے، کیونکہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ کسی پینٹ کمپنی نے اپنے پینٹ کی پائیداری پر طویل مدت کی گارنٹی دی ہے۔
دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں اپنی مثالی پینٹ اور کوٹنگز سروسز کے لیے مشہور، ایکزو نوبیل نے عالمی سطح پر اور خاص طور پر پاکستان میں صارفین کی توقعات میں آنے والی تبدیلیوں کو محسوس کیا ہے۔ آج کا خریدار صرف خوبصورت رنگ و روغن پر اکتفا نہیں کرتا، بلکہ وہ پائیداری، تحفظ، اور ایسے برانڈ کو ترجیح دیتا ہے جو اپنی مصنوعات کی کارکردگی کی مکمل ذمہ داری لے۔ ڈیولکس کی جانب سے دی گئی وارنٹی بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک اہم قدم ہے، جو صارفین کو اعتماد کے ساتھ اپنا انتخاب کرنے کا یقین فراہم کرتی ہے۔
بڑی تصویر: اعتماد کی تعمیر
ڈیولکس کا ایشورنس وارنٹی پروگرام محض ایک مارکیٹنگ مہم نہیں، بلکہ سائنسی تحقیق، جدت اور عالمی معیار کی بنیاد پر تیار کردہ اعلیٰ معیاری پروڈکٹ کا عملی ثبوت ہے۔ الفریڈ نوبل جیسے بانی کی سرپرستی میں، ایکزو نوبل نے صدیوں پر محیط ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے ذریعے ایسے پینٹس تیار کیے ہیں جو گرمی، نمی، آلودگی اور پانی کے اثرات کا مؤثر طور پر مقابلہ کر سکیں۔
پاکستان میں پینٹ خریدنے والے صارفین کو طویل المدتی وارنٹی دے کر، ڈیولکس یہ ذمہ داری لے رہا ہے کہ رنگ و روغن وقت گزرنے کے باوجود بھی اپنا معیار برقرار رکھے۔ یہ ایک ایسا وعدہ ہے جو یہ برانڈ ہر اُس دیوار کے ساتھ نبھاتا ہے جس پر اس کا رنگ کیا جاتا ہے۔
اعتماد کا نیا رنگ
آج کے دور میں جب مارکیٹ میں بےشمار انتخاب موجود ہیں، اصل فرق اعتماد ہی پیدا کرتا ہے۔ ڈیولکس ایشورنس وارنٹی پروگرام کے اجراء کے ساتھ، ایکزو نوبل پاکستان (جو ڈیولکس بناتی ہے) پینٹ انڈسٹری کے معیار کو نئی بلندیوں تک لے جا رہی ہے۔ اب گھریلو صارفین پُراعتماد فیصلہ کر سکتے ہیں کہ جو وہ دیکھتے ہیں، وہی اصل میں حاصل کرتے ہیں۔
آخرکار، آپ کا گھر زندگی کی سب سے بڑی سرمایہ کاریوں میں سے ایک ہے — تو کیا آپ کا پینٹ بھی اتنا ہی قابلِ اعتماد نہیں ہونا چاہیے؟












لائیو ٹی وی