کون سی چکی کا آٹا کھاتے ہیں؟ عمران عباس کی پرانی تصویر پر صارفین کے مزاحیہ تبصرے
اداکار عمران عباس اُن چند فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہیں نہ صرف خوبصورت خدوخال عطا ہوئے بلکہ انہیں اداکاری میں بھی غیر معمولی صلاحیت حاصل ہے۔
انہوں نے کئی مشہور پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں ’محبت تم سے نفرت ہے‘، ’دل مضطر‘، ’کوئی چاند رکھ‘ اور ’میری ذات ذرۂ بے نشان‘ جیسے مقبول ڈرامے شامل ہیں۔
عمران عباس نے بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے جن میں ’کریچیئر 3D‘، ’جان نثار‘، ’انجمن‘ اور ’جی وے سوہنیا‘ شامل ہیں۔
اداکار اپنی خوبصورت شخصیت کی وجہ سے پاکستان کے خوبصورت ترین مردوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور دنیا بھر میں اپنی اداکاری، گلوکاری اور دلکش شخصیت کے باعث جانے پہچانے جاتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ عمران عباس کا پہلا ڈراما ’آغوش‘ تھا، جو 1993 میں نشر ہوا۔
اُس وقت اداکار کی عمر 14 سال تھی، تاہم تصویر میں ان کے چہرے کو پہچاننا خاصا مشکل ہے۔
اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ اداکار نے جب پہلا ڈراما کیا تھا، میں چھوٹی بچی تھی، اب بوڑھی ہوگئی ہوں لیکن یہ ابھی بھی جوان ہیں، آخر کون سی چکی کا آٹا کھاتے ہیں؟

کچھ صارفین نے اداکار کی عمر کے بارے میں بھی تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ مطلب یہ 50 سے اوپر کے ہیں!













لائیو ٹی وی