وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیے، تجارتی خسارے میں 26.16 فیصد اضافہ
وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق مئی میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 26.16 فیصد بڑھ کر 2 ارب 61کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ مئی میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں23.47 فیصد کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مئی کے دوران تجارتی خسارہ 10.63 فیصد اضافے سے 24 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 10.07 فیصدکی کمی ہوئی، تاہم ماہانہ بنیادوں پر اس میں 17.43فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد برآمدات بڑھ کر 2 ارب 55 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران برآمدات 4.72 فیصد اضافے سے 29 ارب 44کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔
اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ مئی میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات 5.23 فیصد بڑھیں، تاہم ماہانہ بنیادوں پر اس میں 7.58 فیصد کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کا 5 ارب 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران درآمدات 7.30فیصدب اضافے سے 53 ارب 45 کروڑ ڈالرز رہیں۔












لائیو ٹی وی