منال خان کی ’اُمید‘ سے ہونے کی افواہیں

شائع June 5, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ منال خان کی نئی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

منال خان ان دنوں شوہر اور بیٹے کے ہمراہ سری لنکا کے سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں، جہاں سے انہوں نے متعدد ویڈیوز اور تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ بظاہر حاملہ نہیں دکھائی دیتیں، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد صارفین نے ان کے اُمید سے ہونے کی چہ مگوئیاں کیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں منال خان کے پیٹ کو پھولا ہوا محسوس کیا جا سکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اداکارہ کے دوسری بار حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں کیں، تاہم بعض افراد نے نشاندہی کی کہ ممکنہ طور پر اداکارہ کے پیٹ کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے بڑھایا گیا یا پھر کیمرا کا اینگل ایسا ہے، جس وجہ سے اداکارہ کا پیٹ بڑا دکھائی دے رہا ہے۔

کچھ افراد نے دلیل دی کہ لازمی نہیں کہ حمل ٹھہرنے کے بعد ہی انسان کا پیٹ باہر نکلے، بعض انسان ویسے بھی زائد الوزن ہو سکتے ہیں۔

منال خان کے حاملہ ہونے کی افواہوں سے گزشتہ ماہ ان کی بہن ایمن خان کے تیسری بار حاملہ ہونے کی بھی افواہیں تھیں۔

ایمن خان کی بھی ایک تقریب میں بنائی گئی مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے اُمید سے ہونے کی افواہیں پھیلی تھیں۔

منال خان کے ہاں نومبر 2023 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے ستمبر 2021 میں احسن محسن اکرام سے شادی کی تھی۔

ان کی طرح ان کی بہن ایمن خان کے ہاں بھی اگست 2023 میں دوسری بچی کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں بہنوں نے 2023 میں ایک ساتھ اُمید سے ہونے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے 2016 میں منیب بٹ سے شادی کی تھی اور 2019 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اب ایک بار پھر دونوں بہنوں کے ایک ساتھ اُمید سے ہونے کی افواہیں ہیں، تاہم دونوں نے تاحال ایسی افواہوں پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025