عیدِقرباں پر شہریوں سے زائد کرایوں کی وصولی، کراچی میں ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانے عائد
کراچی میں عیدالاضحیٰ پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایوں کی وصولی کے خلاف شہری انتظامیہ نے کارروائیاں شروع کردیں ہیں، کرایوں کی مد میں اضافی وصولی پر ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے عید کے موقع پر کراچی سے اندورون ملک جانے والے شہریوں سے اضافی کرایہ چارج کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 1 لاکھ 47 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے، اس دوران 543 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 140 گاڑیوں کو چلان بھی کیا گیا۔
ترجمان کمشنر کراچی کےمطابق شہریوں سے زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے مجموعی طور پر 12لاکھ40 ہزار روپے اضافی کرایہ مسافروں کو واپس کروائے گئے۔
یاد رہے کہ عید الفطر کے موقع پر بھی شہری انتظامیہ نے کراچی سے آبائی علاقوں کو جانے والے شہریوں سے زبردستی اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف ایکشن لیا تھا جس میں ٹرانسپورٹرز پر چلان اور جرمانےعائد کرنے کے ساتھ ساتھ زائد وصول کیے گئے کرایے واپس لیے گئے۔












لائیو ٹی وی