پی سی بی کا سلیکشن سمیت تمام معاملات پر نظر رکھنے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

شائع June 5, 2025
— فائل فوٹو: پی سی بی
— فائل فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ، ڈومیسٹک سمیت تمام کرکٹ معاملات پر نظر رکھنے کے لئے نئی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق آبزرویٹری کمیٹی دو سابق کرکٹرز پر مشتمل ہوگی جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے علاوہ سابق کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت شامل ہوں گے۔

دونوں سابق کرکٹرز سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بنائے جانے والے اسکواڈ کا جائزہ لیں گے اور تمام کرکٹ معاملات پر نظر رکھیں گے۔

آبزرویٹری کمیٹی ڈومیسٹک ریفارمز پر بھی جائزہ لے گی، آبزرویٹری کمیٹی کا آفیشل اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ بنگلہ دیش سیریز کے اسکواڈ میں بھی سلیکشن کمیٹی کے بنائے گئے اسکواڈ میں بھی آبزرویٹری کمیٹی نے ردو بدل کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025