• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

کراچی: ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 22 قیدی دوبارہ گرفتار،68 قیدیوں کی تلاش جاری

شائع June 8, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں رواں ہفتے زلزلے کے بعد ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 22 فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر 68قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کےلیےکوششیں جاری ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پیر کو زلزلے کے دوران ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے، جیل سے فرار ہونے والے مزید 22 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر 68 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

دریں اثنا، وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے ملیر جیل کا دورہ کیا، اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ شہاب صدیقی نے وزیر جیل کو سیکورٹی اقدامات سےآگاہ کیا، شہاب صدیقی نےگزشتہ ہفتے جیل سپرنٹنڈنٹ کی معطلی کے بعد ذمہ داری سنبھالی ہے۔

یاد رہے کہ پیر کے روز ملیر جیل میں زلزلے کے دوران قیدیوں کو بیرکوں سے نکالنے کے بعد 216 قیدی فرار ہوگئے تھے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق بدھ کو حکام نے تصدیق کی تھی 105 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاچکا ہے۔

حکام کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے ابتدائی طور پر 83 کو منگل کی شب تک گرفتار کر لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ وزیرِ جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے بدھ کو بھی ملیر جیل کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ 105 قیدی واپس آ چکے ہیں، سیکیورٹی سخت کرنے کے بعد قیدیوں سے اہل خانہ کی ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025