• KHI: Clear 20.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.8°C
  • ISB: Cloudy 11.5°C
  • KHI: Clear 20.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.8°C
  • ISB: Cloudy 11.5°C

سندھ کی تعفن بھری فضاؤں میں عوام صوبائی حکومت کو کوس رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

شائع June 8, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تعفن بھری فضاؤں میں لوگ سندھ حکومت کو کوس رہے ہی جب کہ آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو دن سے وزیراعلیٰ سندھ اور وزرا کی فوج غائب ہے، عید پر بھی آپ ناکامیاں چھپانے کے لیے تنقید سے باز نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ مریم نواز کو دعائیں دے رہے ہیں جب کہ سندھ کی تعفن بھری فضاؤں میں لوگ سندھ حکومت کو کوس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی ناقص کارکردگی کا غصہ پنجاب حکومت پر نہ نکالیں، آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 16 سال سے سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں، جو میڈیا کو نظر آرہا ہے وہی دکھا رہا ہے، سندھ حکومت کے پاس نہ بتانے کو کچھ ہے اور نہ دکھانے کو کچھ ہے۔

اس سے قبل، ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے میئر کراچی کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورا شہر ڈمپنگ پوائنٹ بن چکا ہے۔

انہوں نے میئرکراچی کو اورنگی، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ کے دورے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آلائشیں اٹھانے کا آپریشن مطلوبہ نتائج نہ دے سکا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025