پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگ خوف و ہراس کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 اور گہرائی 211 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں تواتر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں۔
اس سے قبل یکم جون سے کراچی میں اب تک زلزلے کے 30 سے زائد جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، شہر میں حالیہ زلزلے کے جھٹکے قائدآباد، گڈاپ، ملیر، ڈی ایچ اے اور کورنگی کے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔












لائیو ٹی وی