• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 18.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 18.3°C

سونے کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ

شائع June 11, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

سونے کی قیمتوں میں آج پھر 600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے نرخ بھی 514 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 471 روپے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 351 روپے پر پہنچ گیا۔

ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمت بالترتیب 3 ہزار 745 روپے اور 3 ہزار 210 روپے پر برقرار رہی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ رپورٹ ہوا جس کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ہزار 339 ڈالر پر پہنچ گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025