قومی سلیکشن کمیٹی برقرار، پی سی بی نے تبدیلیوں کی تردید کردی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی، عاقب جاوید، امپائر علیم ڈار اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق شامل ہے، جس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بطور ڈیٹا اینالسٹ خدمات انجام دینے والے حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو بطور ڈیٹا سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا لیا گیا ہے، تاہم ڈیٹا اینالسٹ کا اب قومی ٹیم کی سلیکشن میں ووٹ شامل نہیں ہوگا۔
پی سی بی حکام کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی متعلقہ فارمیٹ کے ہیڈ کوچ اورکپتان کے ساتھ ٹیم سلیکشن سے قبل مشاورت کرنے کی پابند ہوگی۔