• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C

شام میں عوامی ساحلوں پر خواتین کیلئے برقینی پہننا لازمی قرار

شائع June 11, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

شامی حکومت نے ساحل سمندر کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کرتے ہوئے خواتین کے لیے برقینی پہننا لازمی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق شامی حکومت کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت خواتین کو عوامی ساحلوں اور سوئمنگ پولز پر برقینی یا فُل باڈی سویم ویئر (ایسا لباس جو جسم کو ڈھانپتے ہوں) پہننے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تاہم، نجی کلبوں اور پرتعیش ہوٹلوں میں مغربی طرز کے تیراکی کے لباس کی اجازت دی گئی ہے۔

بشار الاسد کے دسمبر میں اقتدار سے ہٹنے کے بعد شامی حکومت کی جانب سے خواتین کے لباس سے متعلق یہ پہلا سرکاری فیصلہ ہے جو وزارت سیاحت کی جانب سے جاری کیا گیا۔

یاد رہے کہ اسد خاندان کا دور اقتدار ، جو ایک سیکولر عرب قوم پرستانہ نظریے سے متاثر تھا، ریاست کی جانب سے لباس پر اس قسم کی کوئی پابندیاں عائد نہیں کی گئی تھیں۔

خواتین کے لباس سے متعلق نئے قواعد و ضوابط 9 جون کو جاری کردہ سرکاری فرمان کا حصہ تھے جس میں گرمیوں سے قبل ساحلوں اور سوئمنگ پولز سے متعلق عوامی ہدایات شامل تھیں، جیسے کہ سورج میں زیادہ دیر نہ گزارنا وغیر شامل ہیں۔

فرمان میں کہا گیا ہے کہ ساحلوں اور عوامی سوئمنگ پولز پر آنے والے افراد کو ’ایسا مناسب تیراکی کا لباس پہننا چاہیے جو عوامی شائستگی اور مختلف طبقات کے جذبات کا خیال رکھے‘۔

اس میں ’زیادہ باپردہ تیراکی کے لباس‘ کی وضاحت کی گئی ہے، اور ’برقینی یا ایسے تیراکی کے لباس‘ کا ذکر شامل ہے جو جسم کو زیادہ ڈھانپیں۔

خواتین کو ہدایت دی گئی ہے کہ جب وہ ساحل اور دیگر علاقوں کے درمیان جائیں تو اپنے تیراکی کے لباس پر کوئی چادر یا ڈھیلا لباس پہنیں۔

دوسری جانب، شام کے وزارت سیاحت کی جانب سے جاری فرمان میں مردوں کے لیے کہا گیا ہے کہ وہ تیرنے کے علاوہ دیگر اوقات میں قمیض پہنیں اور ’سوئمنگ ایریاز سے باہر کے عوامی علاقوں (ہوٹل کی لابیز یا ریستورانوں) میں ننگے جسم کے ساتھ نہیں گھومیں۔

واضح رہے کہ بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد مختلف پمفلٹس زیر گردش تھے جن میں خواتین کو پردہ کرنے کی تلقین کی گئی تھی، تاہم حکومت کی جانب سے کسی قسم کی رسمی ہدایت اس سے پہلے جاری نہیں کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025