• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

حیدرآباد: نہر میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

شائع June 11, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

سندھ کے شہر حیدرآباد میں 2 مختلف حادثات میں نہر اور دریا میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق حیدرآباد کے عبداللہ چاؤلہ گوٹھ کا رہائشی 9 سالہ محمد یامین جمالی دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ایک اور افسوسناک واقعے میں ہوسڑی کے قریب نہر میں 10 سالہ بچہ ایشور لال نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

ریسکیو اداروں نے دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردیں۔

3 روز قبل، دادو کینال میں عید پر پکنک منانے والے 3 نوجوان ڈوب گئے تھے جن میں سے 2 کو بچالیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں تربیلہ ڈیم پر نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے جن میں سے 2 بچوں کو مقامی افراد نے بچالیا تاہم 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025