جامعہ کراچی کی ٹیچرز سوسائٹی کے قریب نوجوان کی لاش برآمد

شائع June 15, 2025
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

پولیس کو کراچی یونیورسٹی کی ٹیچرز سوسائٹی کے قریب سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے۔

سچل تھانے کے ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ 20 سالہ نوجوان کی لاش سپر ہائی وے کے قریب سوسائٹی کی دیوار کے باہر جھاڑیوں سے ملی ہے، مقتول کے سر پر چوٹیں آئی تھیں۔

اورنگزیب خٹک کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر ملزمان نے گاڑی میں سفر کے دوران مقتول کو چلتی ہوئی گاڑی سے وہاں پھینکا ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں اس کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ اگرچہ مقتول کی لاش گلنے کے آخری مراحل میں تھی، لیکن سر پر چوٹیں موجود تھیں۔

ڈاکٹر سمیہ کا کہنا تھا کہ سر پر گہری چوٹ موت کی وجہ بنی۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025