• KHI: Clear 19.3°C
  • LHR: Clear 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C
  • KHI: Clear 19.3°C
  • LHR: Clear 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C

سونے کی قیمت میں آج پھر سیکڑوں روپے کمی ہوگئی

شائع June 17, 2025
—  فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

سونے کی فی تولہ قیمتوں میں آج بھی ایک ہزار روپے کی کمی ہو گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت ایک ہزار روپے گر کر 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 857 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 9 ہزار 756 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 785 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 83 ہزار 953 روپے ہو گئی۔

ادھر، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 69 روپے مہنگی ہو کر 3 ہزار 856 روپے اور 10 گرام چاندی 59 روپے بڑھ کر 3 ہزار 304 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کمی کے ساتھ گھٹ کر 3 ہزار 398 ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 24 قیراط فی تولہ خالص سونے کی قیمت 700 روپے کمی سے 3 لاکھ 62 ہزار 300 روپے ہو گئی تھی، اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے گر کر 3 لاکھ 10 ہزار 613 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025