• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

’اسرائیلی فوراً مقبوضہ علاقیں چھوڑدیں‘، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کا بڑی کارروائی کا اعلان

شائع June 18, 2025
— فوٹو: ایرانی میڈیا
— فوٹو: ایرانی میڈیا

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے تل ابیب اور حیفہ کے شہریوں کو انخلا کا مشورہ دے دیا۔

کوردستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے منگل کے روز اسرائیلی حملوں کے جواب میں سخت کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے تل ابیب اور حیفہ کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے فوری طور پر ان علاقوں سے نکل جائیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ایران کے مسلح افواج کے سربراہ نے اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بہانے عام شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلابی گارڈز ایئر فورس، ایئر ڈیفنس، فوج، پولیس اور وزارت دفاع کی جانب سے کی گئی کارروائیوں نے دشمن کو سنگین نقصان پہنچایا ہے، مگر اب تک جو کچھ کیا گیا ہے، وہ صرف ایک انتباہ تھا اور یہ کارروائیاں ایران نے محض اپنے دفاع میں کیں۔

جنرل موسوی نے خبردار کیا کہ ہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے رہائشیوں، خاص طور پر تل ابیب اور حیفہ کے لوگوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے فوری طور پر ان علاقوں کو خالی کر دیں۔

انہوں نے ایران کے تاریخی مؤقف پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ جارحیت کے خلاف مزاحمت کرتا آیا ہے اور عظیم ایرانی قوم نے کبھی ظلم کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور نہ ہی اسرائیلی حکومت کے ظالمانہ اقدامات سے دبے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ واقعات میں عام شہریوں، علما اور فوجی کمانڈروں کی شہادت نے ایران کی مسلح افواج کے عزم کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور اسرائیل کو ’افسوسناک نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025