• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

کراچی کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد

شائع June 18, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کراچی کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی جن میں شاہراہ قائدین، آئی آئی چندریگر روڈ، شیرشاہ سوری روڈ، عبداللہ ہارون روڈ بھی شامل ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے شہر کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شہر قائد کی 20 سڑکوں پر 2 ماہ کے لیے 3 اور 5 سیٹر رکشے داخل نہیں ہوسکیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، آئی آئی چندریگر روڈ، شیرشاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ اور شاہراہ پاکستان سمیت شہر کی 20 سڑکوں پر رکشے داخل نہیں ہوسکیں گے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے گا جب کہ ٹریفک پولیس کو پابندی پر عملدرآمد کرانے کے لیے اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025