• KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C

کراچی: جوہر موڑ کے قریب واقع معروف شاپنگ مال میں آتشزدگی

شائع June 18, 2025
— فوٹو: عثمان احمد
— فوٹو: عثمان احمد

کراچی میں جوہر موڑ کے قریب شاپنگ مال میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اور 2 اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں جوہر موڑ کے قریب واقع معروف شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی، عمارت کے اندر سے وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اور 2 اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو کے مطابق آگ مال کے تیسرے فلور میں قائم کنٹرول روم میں لگی، جس نے چھت سمیت پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق الیکٹرک وائرنگ کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی ، تاحال آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کے فائرفائٹر آگ پر قابو بجھانے میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025