• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

عمران خان کے خلاف انٹرویو نہیں دیا، حمزہ علی عباسی کی وضاحت

شائع June 18, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار حمزہ علی عباسی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں عمران خان کے خلاف انٹرویو نہیں دیا، کچھ سوشل میڈیا پیجز نے ان کے بیانات کو غلط انداز میں پیش کیا۔

حمزہ علی عباسی نے انسٹاگرام پر اپنے تازہ انٹرویو کی کلپ شیئر کرتے ہوئے مکمل انٹرویو کا لنک بھی فراہم کیا اور سب کو پورا انٹرویو دیکھنے کی اپیل کی۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا تھا، جس متعلق بعض سوشل میڈیا پیجز نے غلط پوسٹس اور خبریں شیئر کیں۔

انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے لکھا اور کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے خلاف انٹرویو دیا جب کہ ایسا کچھ نہیں۔

اداکار کے مطابق انہوں نے عمران خان کے خلاف انٹرویو دیا نہ ان کے خلاف کوئی بات نہیں کی، سوشل میڈیا پیجز کی غلط باتوں پر یقین کرنے کے بجائے ان کا پورا انٹرویو دیکھا جائے۔

خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی نے منصور علی خان کو دیے گئے انٹرویو میں متعدد سیاسی معاملات پر بات کی تھی۔

انہوں نے انٹرویو میں اعتراف تھا کہ عمران خان کے معاملے پر وہ غلط تھے، پی ٹی آئی کی جانب سے 2014 میں کیا گیا مارچ اور 9 مئی 2022 کو فوج پر کیے گئے حملے غلط تھے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 2018 کے بعد بننے والی حکومت کے بعد ملکی حالات بہتر بھی ہوئے لیکن کچھ چیزیں غلط بھی ہوئیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ خصوصی طور پر اپریل 2022 میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد جو چیزیں ہوئیں، وہ غلط تھیں، تمام اسٹیک ہولڈرز نے غلطیاں کیں۔

پی ٹی آئی اور عمران خان کی غلطیوں پر بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے 9 مئی 2022 کو فوجی چھاؤنیوں سمیت دیگر فوجی عمارتوں پر ہونے والے حملوں کو بھی غلط قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، وہ بھی غلط تھا، اس سے قبل 2014 میں پی ٹی آئی کی جانب سے کیا گیا مارچ بھی غلط تھا، دیگر مارچ اور مظاہرے بھی غلط تھے۔

حمزہ علی عباسی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ لیکن اب تمام اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے عمران خان اور فوج سمیت ن لیگ کو مخاطب ہوتے ہوئے سب سے درخواست کی تھی کہ مذاکرات کے ذریعے تمام معاملات کو حل کرکے ملکی بہتری کا سوچا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025