اسرائیل کی تہران میں ہلال احمر، داخلی سلامتی کے ہیڈکوارٹر، وزارت دفاع کی عمارتوں پر بمباری
اسرائیلی مجرمانہ حکومت نے بدھ کے روز تہران میں ایرانی ہلال احمر سوسائٹی (آئی آر سی ایس) کے ہیڈکوارٹر، اور اس کے قریب واقع ایک اور عمارت پر حملہ کر دیا۔
ایرانی خبر ایجنسی مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق تازہ کارروائی میں صہیونی دشمن میں دارالحکومت میں ہلال احمر سوسائٹی کے صدر دفتر کی قریبی عمارت کو نشانہ بنایا ہے، تہران ٹائمز کے مطابق تہران میں وزارت دفاع کی متعدد عمارتوں پر بھی بمباری کی گئی ہے، جس کے بعد ریسکیو کی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وزیر دفاع اسرائیل [کاٹز][2] کا کہنا ہے کہ تہران میں ایران کی داخلی سلامتی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ابھی ابھی ایرانی حکومت کی داخلی سیکیورٹی کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا، جو ایرانی آمر کے ظلم و ستم کا مرکزی ذریعہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہم نے وعدہ کیا تھا، ہم ایران کی حکومت کی علامتوں کو نشانہ بناتے رہیں گے اور آیت اللہ کی حکومت پر جہاں بھی ہو، حملہ کرتے رہیں گے۔
قبل ازیں ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں فوجی ٹھکانوں پر تازہ حملے کیے ہیں۔











لائیو ٹی وی