کراچی: شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا، خاتون اور بچی جاں بحق
کراچی کی شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق شاہراہ فیصل پر حادثے کے نتیجے میں ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا، گاڑی میں 2 خواتین اور بچی سمیت 4 افراد سوار تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کو ہیوی مشینری کی مدد سے گاڑی کے اوپر سے ہٹا دیا گیا، ابتدائی طور پر بچی کو ڈمپر کے نیچے سے نکال کر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کرین کے ذریعے کچھ دیر کے آپریشن کے بعد دیگر تینوں افراد کو بھی گاڑی سے نکال لیا گیا اور انہیں بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تاہم، ہسپتال میں دوران علاج خاتون اور بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔












لائیو ٹی وی