شراب نوشی کرنے والے اور دھوکے باز لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، حفصہ بٹ
ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حفصہ بٹ نے واضح کیا ہے کہ وہ شراب نوشی کرنے، دھوکا دینے والے اور انتہائی غریب لڑکے سے شادی نہیں کریں گی۔
حفصہ بٹ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران ہونے والے کس طرح کا شوہر چاہتی ہیں کہ سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جو مالی طور پر مستحکم اور اپنے کام سے محبت کرنے والا ہو۔
حفصہ بٹ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا شریک حیات وہ بنے جو اپنے کام یعنی ملازمت یا کاروبار سے محبت کرتا ہے، گھر چلانا اور بنانا جانتا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش یہ نہیں ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر انتہائی امیر ہو لیکن وہ مالی طور پر مستحکم ضرور ہو جو ان کے ضروری اور مناسب اخراجات اٹھا سکتا ہو۔
اداکارہ نے بتایا کہ آج کل کے دور میں لڑکے اپنے دوست لڑکوں کی صحبت میں غلط کام کرنے لگتے ہیں اور شادی کے بعد بھی ان کے غیر ازدواجی تعلقات چلتے رہتے ہیں، اس طرح کا لڑکا انہیں نہیں چاہیے۔
حفصہ بٹ کا کہنا تھا کہ وہ کسی طرح بھی دھوکا دینے والے لڑکے سے شادی نہیں کریں گی اور شادی کے بعد دھوکا دینا غلط ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ شراب نوشی سے دور رہنے والے شخص کو اپنا شریک حیات بنائیں گی۔ ان کے مطابق آج کل کے زمانے میں لڑکوں کا شراب نوشی کرنا معمول بن چکا، وہ دوستوں کے ساتھ پارٹیوں کے نام پر شراب نوشی کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں کسی طرح کا نشہ اور شراب نوشی پسند نہیں، وہ ایسے لڑکوں کو پسند نہیں کرتیں، اس لیے وہ اپنے ہونے والے شوہر میں یہ خوبی نوٹ کریں گی، وہ شراب نوشی کرنے والے شخص سے شادی نہیں کریں گی۔
حفصہ بٹ کے مطابق اگر کوئی لڑکا شراب نوشی نہیں بھی کرتا تو وہ اپنے دوستوں کی وجہ سے مجبور ہوجاتا ہے، ان کے دوست پارٹیاں اور پینے پلانے پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے وہ ایسے لڑکے سے شادی نہیں کریں گی۔











لائیو ٹی وی