قبرص: ایرانی جاسوس برطانوی اڈے پر ’دہشتگرد حملے کی سازش‘ کے الزام میں گرفتار

شائع June 21, 2025
مشتبہ شخص نے اپریل سے برطانیہ کے اکروتیری بیس, قبرص کے اینڈریاس پاپاندریو ایئر بیس پر نظر رکھی ہوئی تھی
—فائل فوٹو: اے ایف پی
مشتبہ شخص نے اپریل سے برطانیہ کے اکروتیری بیس, قبرص کے اینڈریاس پاپاندریو ایئر بیس پر نظر رکھی ہوئی تھی —فائل فوٹو: اے ایف پی

ایک مشتبہ ایرانی جاسوس کو قبرص میں آر اے ایف اڈے کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا ہے، خفیہ اطلاعات کے مطابق وہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ نے مقامی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ گرفتار شخص آذربائیجانی نژاد ہے اور اس کے ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے تعلقات ہیں۔

قبرص کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس شخص کو جاسوسی اور دہشت گردی سے متعلق جرائم کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مقامی نیوز پورٹل کے مطابق، مشتبہ شخص نے اپریل کے وسط سے برطانیہ کے اکروتیری بیس (جو کہ آر اے ایف کے ٹائفون طیاروں کا مرکز ہے) اور قبرص کے اینڈریاس پاپاندریو ایئر بیس پر نظر رکھی ہوئی تھی۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے چینل 12 کے مطابق، قبرص کے انسداد دہشت گردی یونٹ کو ایک غیر ملکی انٹیلی جنس سروس سے اطلاع ملی تھی کہ وہ فوری دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025