انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی
انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دے دی، میزبان ٹیم نے آخری دن 371 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔
لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کو جیت کے لیے 350 رنز اور بھارت کو 10 وکٹیں درکار تھیں۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پہلی وکٹ پر 188 رنز کی میچ وننگ شراکت قائم کی، بین ڈکیٹ نے 149 رنز کی اننگز شاندار اننگز کھیل کر انگلینڈ کی جیت میں اہم کردارادا کیا۔
زیک کراؤلی 65 اور کپتان بین اسٹوکس نے 33 رنز بنائے، جوروٹ 53 اور جیمی اسمتھ نے ناقابل شکست 44 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر اور پراسدھ کرشنا نے 2، 2 جب کہ رویندر جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل، بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 364 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 371 رنز کا ہدف دیا تھا۔
بھارت کی جانب سے کے ایل راہل نے 137 اور رشبھ پنت 118 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کارس اور جوش ٹنگ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
بھارت نے پہلی اننگز میں 471 بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جب کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 464 رنز اسکور کیے تھے۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے 5 ٹیسٹ میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔












لائیو ٹی وی