ایشین والی بال نیشنزکپ بحرین نے جیت لیا، فائنل میں پاکستان کو شکست
ایشین والی بال نیشنز کپ میزبان ملک بحرین نے جیت لیا، فائنل میں پاکستان کو 1-3 سیٹس سے شکست ہوئی جب کہ قومی ٹیم نے ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کیا۔
بحرین میں ہونے والے مینز والی بال نیشنز کپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلا سیٹ 25-23 سے جیت کر برتری حاصل کی لیکن میزبان بحرین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کم بیک کیا۔
بحرین نے اگلے تینوں سیٹس جیت کر مقابلہ 1-3 سے اپنے نام کرلیا۔
ایونٹ میں پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیا اور اگلے سال ہونے والے ایشین چیمپین شپ کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ راؤنڈ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور اپنے پہلے میچ میں فلپائن کی مضبوط ٹیم کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو 2-3 سے شکست دی تھی۔












لائیو ٹی وی