ایشین اسنوکر سِکس ریڈ چیمپئن شپ: سیمی فائنل میں محمد آصف کو شکست
ایشین سکس ریڈاسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو شکست ہوگئی۔
ڈان نیوز کے مطابق کولمبو میں جاری ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے تھورچن لیونگ نے محمد آصف کو 2-5 فریم سے شکست دی۔
گزشتہ روز چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے ملائیشیا کے لم کاک کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی تھی۔
پاکستان کے محمد آصف چیمپئن شپ میں برونز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔
دوسری جانب، کولمبو میں جاری چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کل سے شروع ہوگا، ٹیم ایونٹ میں پاکستان کی 2 ٹیمیں شریک ہوں گی۔











لائیو ٹی وی