• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C

سوریا کمار یادیو کی ’ہرنیا‘ کی کامیاب سرجری

شائع June 26, 2025
فوٹو: سوریا کمار یادیو انسٹاگرام
فوٹو: سوریا کمار یادیو انسٹاگرام

بھارت کے ٹی20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو ’کھیلوں کی ہرنیا‘ (گروئن انجری) کا کامیاب آپریشن کروا کر روبصحت ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز سوریا کمار یادیو نے جرمنی سے کھیلوں کی ہرنیا کی کامیاب سرجری کروائی۔

مڈل آرڈر بیٹر کچھ عرصہ قبل ہی انجری کے علاج کی غرض سے برطانیہ گئے تھے جہاں انھیں ڈاکٹرز نے سرجری کروانے کا مشورہ دیا تھا۔

34 سالہ کھلاڑی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے زریعے مداحوں کو اپنے آپریشن کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’لائف اپ ڈیٹ: پیٹ کے نچلے دائیں حصے میں ’کھیلوں کی ہرنیا‘ کی سرجری کروا لی ہے، خوشی ہے آپریشن کامیاب رہا اور میں صحت یابی کی راہ پر گامزن ہوں، واپس آنے کا انتظار نہیں ہو رہا‘۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز سوریا کمار نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) 2025 میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔

انہوں نے اس سیزن کا اختتام 717 رنز کے ساتھ کیا جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بھی مڈل آرڈر بلے باز کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ سوریا کمار یادیو نے ممبئی انڈینز کی تاریخ کا بھی سیزن میں سب سے زیادہ اسکور بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، جارحانہ بیٹر کو آئی پی ایل سیزن 2025 ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

سوریا کمار یادیو نے بھارتی ٹیم کیلیے 83 ٹی20 میچز میں 167.1 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 2 ہزار 598 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 4 سنچریاں اور 51 ففٹیز شامل ہیں، دائیں ہاتھ کے بیٹر نے 37 ایک روزہ میچ میں 25.8 کی اوسط کے ساتھ 773 رنز بنائے ہیں جب کہ انھوں بھارت کے لیے صرف ایک ٹیسٹ میچ ہی کھیلا ہے۔

خیال رہے کہ سوریا کمار کی 3 سالوں میں یہ تیسری سرجری ہے، اس سے قبل انہوں نے 2023 میں ٹخنے کی سرجری اور 2024 میں ہرنیا کا آپریشن کروایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025