• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C

غیر ارادی سوچ اور مشاہدہ بھی سیکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، تحقیق میں انکشاف

شائع June 27, 2025
—پکسلز
—پکسلز

ہمارے اردگرد کئی ایسے افراد موجود ہوتے ہیں جنہیں خیالوں میں کھو جانے کی عادت ہوتی ہے، اور وہ اکثر اپنی ہی دنیا میں مگن رہتے ہیں۔

ایسے افراد کو اردگرد کے لوگ یہی نصیحت کرتے ہیں کہ خیالوں میں مت کھویا کرو یا توجہ دو، ورنہ کچھ نہیں سیکھ پاؤ گے۔

تاہم، معروف طبی جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جب دماغ بظاہر سوچ میں مصروف ہوتا ہے، یعنی انسان کسی خاص مقصد پر توجہ مرکوز نہیں کرتا، تب بھی دماغ خاموشی سے سیکھنے کے عمل میں مصروف رہتا ہے۔

امریکا کے سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق مختلف تجربات پر مشتمل تھی، جس میں چوہوں کو ورچوئل رئیلٹی کے ذریعے مختلف مناظر دکھائے گئے، کچھ مواقع پر انہیں انعام دیا گیا، جب کہ بعض مواقع پر نہیں۔

سائنس دانوں نے ہزاروں دماغی خلیات کی سرگرمی کو جدید سافٹ ویئر کے ذریعے ٹریک کیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دماغ نہ صرف انعام یا کسی ہدف کے وقت بلکہ بظاہر بے مقصد دکھائی دینے والے لمحات میں بھی فعال رہتا ہے۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ جب کوئی فرد یا جانور کسی خاص مقصد کے بغیر اردگرد کے ماحول کا مشاہدہ کرتا ہے، تب بھی دماغ متحرک ہوتا ہے، یعنی وہ مناظر، حرکات اور بصری اشیا کو سمجھنے کے لیے ایک اندرونی تصور یا خاکہ تیار کرتا ہے تاکہ مستقبل میں کسی ممکنہ چیلنج کی صورت میں فوری فیصلہ کیا جا سکے۔

یہ تحقیق تعلیمی میدان کے لیے ایک اہم پیغام رکھتی ہے۔

اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ طلبہ کو مسلسل رٹے لگانے یا ہر وقت سخت توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ’آرام دہ مشاہدہ‘ اور سوچ کے وقفوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

طلبہ کے لیے چہل قدمی کرنا، کھڑکی سے باہر دیکھنا یا بےمقصد بیٹھنا، درحقیقت دماغ کے لیے تیاری کا وقت بن سکتا ہے۔

اگرچہ یہ تحقیق فی الحال چوہوں تک محدود ہے، تاہم انسانی دماغ کے بارے میں پہلے سے موجود شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہی اصول انسانوں پر بھی لاگو ہو سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025