• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C

شرح سود زیادہ رکھ کر بوم اینڈ بسٹ سائیکل کو روکنا ناقص پالیسیوں کی بنیاد ہے، گوہر اعجاز

شائع June 27, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ 2018 سے 2022 کے بوم اینڈ بسٹ سائیکل کم شرح سود اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی درآمدات بڑھنے سے نہیں آئے بلکہ یہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق گوہر اعجاز نے بوم اینڈ بسٹ سائیکل سے متعلق تفصیلات سامنے لے آئے، ان کا کہنا تھا کہ شرح سود کو زیادہ رکھ کر بوم اینڈ بسٹ سائیکل کو روکنا غلط فہمی اور ناقص پالیسیوں کی بنیاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 سے 2022 کے بوم بسٹ سائیکل کم شرح سود اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی درآمدات بڑھنے سے نہیں آئے بلکہ یہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئے ہیں۔

گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ بلند شرح سود کی وجہ سے 30 کھرب روپے مقامی قرضوں کی ادائیگی میں خرچ ہورہے ہیں، 50 فیصد بجٹ اخراجات شرح سود کو کم رکھ کر بوم اینڈ بسٹ سائیکل کو روکنے پر خرچ ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 سے 2022 تک عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے باعث کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہوا 2018 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جب کہ 2018 میں سی پیک منصوبوں کی درآمدات بڑھنے سے تجارتی خسارہ بڑھا اس دوران ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 22-2021 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.4 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ 22-2021 میں پاکستان نے کورونا ویکسین کی بڑی مقدار درآمد کی، اس دوران روس یوکرین جنگ کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔

مزید کہا کہ 2022 میں پاکستانی روپے کی قدر 30 فیصد کم ہوئی تھی، اس دوران مہنگی انرجی کی وجہ سے ٹیکسٹائل برآمدات سست روی کا شکار رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025