ایشیاکپ متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان، حتمی اعلان جلد متوقع
ایشیا کپ 2025 کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں اور یہ ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشیا کپ 2025 کے دوران حالیہ کشیدگی کے باوجود پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گے۔
اس سے قبل، پاک-بھارت جنگ اور کشیدگی کے بعد ایونٹ پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا جب کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ بھارت آئندہ کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے گروپ میں شامل نہیں ہوگا۔
دوسری جانب، بھارتی حکومت نے بھی اپنی ٹیم کو ایشیا کپ کھیلنے کی ابتدائی اجازت دے دی۔
تاہم، ایشیا کپ کی تاریخ اور مقام سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کی اہم میٹنگ جولائی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہےجب کہ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں 12 سے 28 ستمبر ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔











لائیو ٹی وی