• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان

شائع June 30, 2025
— فائل فوٹو: پی سی بی
— فائل فوٹو: پی سی بی

آئندہ ماہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے، دونوں ملکوں کے درمیان 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیڈول ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے لیے سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان نہیں ہے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سلیکشن بھی اب تک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، اسکواڈ میں اسپنر صفیان مقیم کو قومی ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ترمیم شدہ شیڈول کا اعلان کیا تو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بھی ساتھ ہی کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان رواں برس اگست میں 3 ٹی 20 اور 3 ہی ایک روزہ میچز کھیلے جانے ہیں۔

تاہم دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز میں ون ڈے میچز کو ختم کر کے صرف ٹی 20 میچز کے انعقاد پر بات چیت جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025